نئی دہلی: دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ نے جمعہ کو پولیس اہلکاروں کیلئے سوشل میڈیا گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔ انہوں نے ایک ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ وہ یونیفارم کے وقار کو برقرار رکھیں اور ریل یا ویڈیو کیلئے کسی سامان یا لوازمات کا استعمال نہ کریں۔نئی گائیڈ لائنز کے مطابق پولیس اہلکاروں کو کسی زیر التوا مقدمے یا مشتبہ یا گرفتار شخص سے متعلق کوئی بھی خفیہ معلومات پر تبصرہ، پوسٹ یا شیئر نہیں کرنا چاہیے۔کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار تحریری اجازت کے بغیر محکمہ جاتی تربیت، سرگرمیوں یا فرائض سے متعلق کوئی بیان، تصویر یا ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔