دہلی پولیس کی منی لانڈرنگ معاملے میں نورا فاتح سے پوچھ تاچھ

,

   

سنوائی کرنے والی عدالت نے جاکلین فرنینڈس کو 26ستمبر کے روز پیش ہونے کے لئے سمن جاری کیاہے۔
نئی دہلی۔دہلی پولیس کی اکنامک افینس وینگ(ای او ڈبلیو) نے ہفتہ کے روز فراڈ کرنے والے سکیش چندرشیکھر کے منی لانڈرنگ معاملے میں اداکارہ نورا فاتح سے پوچھ تاچھ کی ہے۔ اکٹوبر14کے روز اداکارہ اور رقاصہ نورا فاتح انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) دفتر پر حاضری دی اور اسی کریمنل معاملے کے ضمن میں تحقیقات میں شامل ہوئی تھیں۔

دہلی کی ایک عدالت نے سکیش چندرشیکھر اور اداکارہ لینا ماریا پاؤل کو 200کروڑ کے بھتہ خوری معاملے کے ضمن میں تین روز کی ای ڈی تحویل میں بھیج دیاہے۔دہلی جیل سے چلائی جانے والے ایک بھتہ خوری ریاکٹ کے معاملے میں پی ایم ایل اے کے تحت اس کو گرفتار کیاگیاتھا۔

YouTube video

اس سے قبل بالی ووڈ ادا کارہ جاکلین فرنینڈیس نے بھی پی ایم ایل اے کے مجاز اتھاریٹی کے سامنے واضح طور پر کہاتھا کہ انہیں حیرت ہے کہ ان کی طرف معروف ستاروں جیسے نورح فاتح کو بھی فراڈ کرنے والے سکیش چندرشیکھر راؤ نے 200کروڑ کے بھتہ خوری معاملے میں مجرم ٹہرایا تھا۔

وہ اور دیگر ستارے جنھو ں نے کلیدی ملزم سکیش چندرشیکھر سے تحائف حاصل کئے ہیں انہیں گواہ بنایاجاتا ہے اور وہیں انہیں ایک ملزم کے طور پر گھیسٹا جارہا ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ فکس ڈپازٹ جس کو ایک حکم نامہ کے ساتھ منسلک ہیں کا جرم سے کوئی تعلق نہیں ہے نہ تو فکس ڈپازٹ تشکیل دئے گئے ہیں اور نہ وہ جرم کی آمدنی سے بنائے گئے ہیں۔ مذکورہ ڈپازٹس اداکار کی ”اپنی کمائی سے اور کلیدی ملزم سے پہچان سے بہت پہلے کے ہیں“۔

بتایا جارہا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے کہ جس میں واضح طور پر کہاگیاہے کہ سکیش کے سابق جرائم کو نظر انداز کرتے ہوئے جان بوجھ کر اس کے ساتھ رقمی لین دین کرتی رہی ہیں۔

نہ صرف وہ بلکہ ان کے افراد خاندان اور دوست احباب بھی اس رشتہ سے معاشی فائدہ اٹھائے ہیں۔

ای ڈی نے یہ نتیجہ بھی اخذ کیاہے کہ پیسے کی لالچ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اس شخص کی مجرمانہ تاریخ سے کوئی فرق نہیں پڑتا جس کے ساتھ وہ مشغول ہیں۔سنوائی کرنے والی عدالت نے جاکلین فرنینڈس کو 26ستمبر کے روز پیش ہونے کے لئے سمن جاری کیاہے۔