دہلی کی اناج منڈی میں لگی آگ43کی موت‘ عمارت کے پاس ڈی ایف یس کا فائیرکلیرنس موجود نہیں۔ ویڈیو

,

   

دہلی کی اناج منڈی میں پیش ائے آتشزدگی کے واقعہ پر وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ”دہلی کے اناج منڈی جو رانی جھانسی روڈ پر واقع ہے میں آتشزدگی کا واقعات نہایت خوفناک ہے۔

مرنے والوں کے پسماندگان کے ساتھ میری سونچ ہے۔ زخمیو ں کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمنائیں“

نئی دہلی۔ دہلی کی اناج منڈی میں لگی آگ کے واقعہ میں 43لوگوں کی موت ہوگئی ہے‘ اتوارکی ابتدائی ساعتوں میں رانی جھانسی روڈ کی اناج منڈی میں لگی آگ قریب کے رہائشی علاقے میں چلائی جانے والے پیپر فیکٹری تک بھی پہنچی۔ اب تک پچاس لوگوں کوبچانے کی جانکاری ملی ہے۔

شاٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ کو بجھا دیاگیا ہے اور راحت کاموں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

مرنے والوں کے افراد خاندان کے فی کس دس لاکھ روپئے ایکس گریشیاء کااعلان چیف منسٹر اروند کجریوال نے کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے واقعہ کی جانچ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں کہاگیاہے کہ اندرون سات یوم رپورٹ پیش کی جائے۔

دہلی کی اناج منڈی میں پیش ائے آتشزدگی کے واقعہ پر وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ”دہلی کے اناج منڈی جو رانی جھانسی روڈ پر واقع ہے میں آتشزدگی کا واقعات نہایت خوفناک ہے۔

مرنے والوں کے پسماندگان کے ساتھ میری سونچ ہے۔ زخمیو ں کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمنائیں“۔

واقعہ کی جانکاری اس وقت ملی جب اتوار کی صبح 5بجکر 22منٹ پر فائیر ڈپارٹمنٹ کو فون کال وصول ہوا جس کے پیش نظر 30فائیر ٹنڈرس موقع پر پہنچے۔

کئی لوگ آگ میں پھنسے ہوئے تھے جنھیں بچا کر آر ایم ایل اسپتال اور ہندو راؤ اسپتال پہنچانے کاکام کیاگیا ہے