دہلی کی بسوں میں مفت سفر ، خواتین کی تعداد میں اضافہ

   

٭ دہلی میں خواتین کیلئے بس میں مفت سفر کی اسکیم پر عمل آوری کے محض 22 دنوں میں سرکاری بسوں میں خاتون مسافرین کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے بسوں میں سفر کرنے والوں میں 44 فیصد خواتین ہیں۔ چیف منسٹر اروند کجریوال کی زیرقیادت عام آدمی پارٹی حکومت نے 29 اکٹوبر کو اس اسکیم آغاز کیا ہے۔