دہلی کی بلڈنگ میں آتشزدگی 40 افراد بچالئے گئے

   

نئی دہلی ۔ 26 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی دہلی کی ایک عمارت سے 40 افراد کو بچالیا گیا جبکہ مہب آگ کے باوجود بڑا سانحہ ٹل گیا۔ دہلی فائر سرویسز کے ڈائرکٹر اتل گارگ نے کہا کہ کرشنا نگر علاقہ میں چار منزلہ بلڈنگ کے گراؤنڈ فلور پر پلاسٹک کے ناکارہ میٹریل جمع رکھے گئے تھے۔ اوپر کے فلورس رہائشی تھے جس کے لئے سیڑھیاں علحدہ نہیں ہیں۔ رات دیر گئے آگ بھڑک اٹھی جسے پانچ فائرانجنوں نے بجھایا۔ تمام مکینوں نے ٹیرس پر جاکرپناہ لی تھی۔