نئی دہلی : قومی دارالحکومت میں جمعرات کو مطلع صاف رہنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ اطلاع دی۔دارالحکومت میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ایک ڈگری سیلسیس زیادہ تھا۔ جبکہ صبح 8.30 بجے نسبتاً نمی کا تناسب 56 فیصد رہا ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ قومی دارالحکومت اور اس کے گردونوح علاقوں میں مغربی ہواؤوں کے دباؤ کی وجہ سے 25 مئی تک گرمی کی لہر کا کوئی امکان نہیں ہے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔