نئی دہلی ۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ہوا کا معیار آج دوسرے دن بھی خراب زمرہ میں رہا۔ دہلی کی فضاء کا انڈیکس صبح 10 بجے کے قریب 254 رہا۔ ہوا کا معیار اور موسمی پیش قیاسی و ریسرچ سنٹر کے مطابق مجموعی طور پر یہ انڈیکس 252 ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی میں سردی کا موسم شروع ہوچکا ہے جہاں آج صبح اقل ترین درجہ حرارت 16.2 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے اوقات میں بالعموم مطلع ابرآلود رہنے اور ہلکی بارش کی بھی پیش قیاسی کی گئی ہے۔