دہلی کی مولانا آزاد میڈیل جالج ہاسٹل میں لگی آگ‘ کوئی جانی نقصان نہیں

,

   

اتل گرگ مذکورہ ڈی ایف ایس کے مطابق آگ لگنے کے متعلق فون کال 6:09بجے صبح کے قریب موصول ہوا۔ جس کے بعد فائیر ٹنڈرس موقع پر روانہ ہوگئے


نئی دہلی۔ محکمہ فائیر کے ایک اہلکار نے کہاکہ اتوار کی ابتدائی ساعتوں میں مولانا آزاد میڈیکل کالج کے ایک ہاسٹل روم میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیاہے۔اتل گرگ مذکورہ ڈی ایف ایس کے مطابق آگ لگنے کے متعلق فون کال 6:09بجے صبح کے قریب موصول ہوا۔

جس کے بعد فائیر ٹنڈرس موقع پر روانہ ہوگئے۔

گرگ نے کہاکہ ”میڈیکل کالج کے قدیم بوائز ہاسٹل کی عمارت کی پہلی منزل کے روم نمبر89میں ائیرکنڈیشنر‘ فرنیچر اور کپڑوں کے اندر آگ لگی ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”جملہ ساتھ فائیرٹنڈرس روانہ کئے گئے ہیں اور کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے“