دہلی کے بازار میں نوجوان کا بہیمانہ قتل

   

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے مصروف ترین بازار میں ایک ہوٹل مینجمنٹ کے طالب علم کو غنڈوں نے بے دردی سے چاقووں سے حملہ کر کے قتل کر دیا جبکہ اس بازار میں اردگرد سینکڑوں لوگ ہونے کے باوجود کسی نے بھی انہیں روکنے کی ہمت نہیں کی۔ یہ واقعہ جنوبی دہلی کے مالویہ نگر میں پیش آیا۔ سارا واقعہ وہاں کے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا۔ 25 سالہ میانک اپنے دوست کے ساتھ بازار میں تھا جب اسے چار تا پانچ افراد نے گھیر لیا۔ اور چاقوؤں سے حملہ کردیا۔سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہونے والے مناظر کے مطابق میانک کی ان کے ساتھ پہلے بھی لڑائی ہوئی تھی۔