دہلی کے بعد حیدرآباد اگلا نشانہ۔ خبرسوشیل میڈیا پر وائرل: شہریو ں میں خوف کا ماحول۔ کمشنر پولیس کا کرارہ جواب

,

   

حیدرآباد: مشرقی دہلی میں ہوئے حالیہ فسادات و تشدد نے ساری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پچاس سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے جبکہ ہزاروں لوگ اس فسادات شدید متاثر ہوئے ہیں۔ کسی شخص کا گھر جلادیا گیا ہے تو کسی کی دکان۔ کئی افراد بے روز گارہوگئے ہیں۔اور اب شر پسند عناصر حیدرآباد شہر کی پر امن فضا خراب کرنے کا ناپاک ارادہ رکھتے ہیں۔ ان دنوں سوشیل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہا ہے جس میں بتایا جارہا ہے کہ دہلی کے بعد حیدرآباد اگلا نشانہ ہے۔

حالانکہ پولیس نے کسی بھی امن و سلامتی کی بگاڑنے کے فون کال موصول ہونے سے انکار کردیا ہے۔ پولیس کمشنر انجنی کمار آئی پی ایس نے ٹوئٹرایک کہا کہ ”وقت آگیا ہے کہ ہم حیدرآباد کے لئے اپنی محبت کااظہار کریں۔ واٹس ایپ پر غلط خبریں نہ پھیلائیں۔ انسانی دشمن افواہیں اورجھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔ حیدرآباد کی طاقت یہاں کی گنگا جمنی تہذیب ہے۔“ یہ افواہیں پھیلتے ہی انٹلی جنس عملہ چوکس ہوگیااور ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔