دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کے گھر میں چھوری

,

   

نئی دہلی۔دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے ہفتہ کے روز کہاکہ ان کے گھر میں ڈکیتی اور گھر کے تمام منزلوں کی تلاش بھی کی گئی ہے۔

جین جس کے پاس ہوم‘ پاؤر‘ پبلک ورکرس ڈپارٹمنٹ‘ انڈسٹریز‘ اربن ڈیولپمنٹ اور سیلاب‘ محکمہ آبپاشی کے محکمہ ہیں دہلی پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ چوروں کے دلوں میں پولیس کاخوف ہرگز نہیں ہے۔

جین نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ”سرسوتی وہار کے میرے گھر میں چوری ہوئی ہے۔ کئی گھنٹوں تک تمام منزلوں کی تلاشی لی گئی ہے۔

غیر سماجی عناصر او رچوروں کو دہلی پولیس کا ڈر بھی نہیں ہے“۔

شکور بستی اسمبلی حلقہ کی جین نمائندگی کرتے ہیں۔