دہلی کے پولیس اسٹیشن میں گھس کر کانسٹیبل کی پٹائی

   

نئی دہلی: دہلی کے ایک پولیس اسٹیشن میں پولیس اہلکار کی پٹائی کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وائرل ویڈیو دہلی کے شاہدرہ ضلع کے آنند وہار تھانے کے اندر کا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ پولیس ملازم کی پٹائی کر رہے ہیں۔ اسی دوران مار پیٹ کرنے والے لوگوں کے ساتھ موجود کچھ لوگ موبائل سے ویڈیو بنا رہے ہیں۔ جبکہ پولیس ملازم معافی بھی مانگ رہا ہے پھر بھی اس کو مار پیٹ کی جا ری ہے۔ پولیس اور وہاں موجود بھیڑ نے اسے بچانے کی کوشش نہیں کی۔ اب سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ پولیس خود تھانے کے اندر اپنے جوان کو کیوں نہیں بچا سکی؟اب ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی سی پی کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 10تا12 لوگوں کے ہجوم نے ملازم کو گھیر لیا ہے اور اس کی پٹائی کر رہا ہے۔ اس دوران بہت سے لوگوں کو اپنے فون پر تصاویر اور ویڈیوز بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ حملہ آوروں کو کوئی روکنے کی کوشش نہیں کرتا۔ جس کانسٹیبل کی پٹائی کی جا رہی ہے وہ آنند وہار تھانے کا ہیڈ کانسٹیبل ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس کو کیوں مارا پیٹا گیا۔