غیر مجازتعمیرات ہٹانے کے نام پر سڑک پر بنی مزار بھی شہید
نئی دہلی۔14؍جولائی ( ایجنسیز ) دہلی میں بلڈوزر کارروائی نے لوگوں میں خوف پیدا کر رکھا ہے۔ تازہ ترین بلڈوزر کارروائی منگل کے روز اس وقت دیکھنے کو ملی جب دہلی میونسپل کارپوریشن کی ٹیم پیتم پورہ پہنچی اور سڑک پر ناجائز تعمیرات ہٹانے کی مہم چلائی۔ کثیر پولیس فورس کے ساتھ تجاوزات ہٹانے پہنچے انتظامیہ کی ٹیم نے پیتم پورہ میں اہم سڑک پر بنی مزار کو بھی شہید کردیا۔موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی حکومت نے پیتم پورہ سے شالیمار باغ کو جوڑنے والی اہم سڑک کی توسیعکا اعلان کیا ہے۔ اس سڑک کو چوڑا کرنے کیلئے دہلی حکومت نے ناجائز تعمیرات کو ہٹانے کی مہم بھی شروع کر دی ہے۔ لگاتار سڑک کنارے موجود تجاوزات کو ہٹایا جا رہا ہے اور اسی مہم کے تحت آج پیتم پورہ کی سڑک پر بلڈوزر کے ذریعہ انہدامی کارروائی ہوئی۔بتایا جا رہا ہے کہ پیتم پورہ میں انتظامیہ نے منگل کے روز بلڈوزر کارروائی کی جس کے تحت مزار کو پیتم پورہ۔شالیمار باغ سڑک سے ہٹایا گیا۔ بھاری پولیس فورس کی موجودگی میں یہ مزار ہٹائی گئی۔ اس بلڈوزر ایکشن سے علاقہ میں افرا تفری پیدا ہو گئی لیکن انتظامیہ نے حالات کو خراب نہیں ہونے دیا۔ دہلی حکومت نے ناجائز قبضوں کو ہٹانے میں کسی بھی طرح کی نرمی اختیار نہیں کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دیہے۔