دہلی ’گیس چیمبر‘ مرکزی وزیرماحولیات کا ریمارک کجریوال نے مودی کو نشانہ بنایا

   

نئی دہلی : چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی قومی دارالحکومت اور شمالی ہند کے بقیہ حصہ میں ہوائی آلودگی کی تشویشناک سطحوں پر وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بنانے کی کوششوں نے آج انہیں مرکزی وزیرماحولیات کا نشانہ بنایا۔ کجریوال کی عام آدمی پارٹی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے اس پارٹی کو موردالزام ٹھہرایا کہ اس نے دارالحکومت کو گیس چیمبر میں تبدیل کردیا ہے۔ یادو نے ٹوئیٹ کیا کہ آج کی تاریخ تک پنجاب میں جہاں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے 2021ء میں کھیتوں میں آگ کے واقعات میں 19 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ہریانہ میں 30.6 فیصد کی کمی آئی ہے جہاں بی جے پی برسراقتدار ہے۔ یادو نے کہا کہ دہلی میں گیس چیمبر میں کس نے تبدیل کیا، اس بات میں کسی کو شبہ نہیں کہ کجریوال زیرقیادت حکومت نے دہلی کو ماحولیاتی اعتبار سے بدتر مقام بنایا دیا ہے۔