دہلی ہائی کورٹ میں عمر خالد کی درخواست ضمانت پر 23مئی سے یومیہ سنوائی

,

   

نئی دہلی۔گرمائی تعطیلات کے آغاز سے قبل سنوائی مکمل کرنے کے لئے دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز فیصلہ کیاہے کہ عمرخالد کی درخواست ضمانت پر 23مئی سے یومیہ سنوائی کریں گے۔ شمال مشرقی دہلی میں فسادات میں بڑے پیمانے پرسازش کے معاملے پر ٹرائیل کورٹ کے 24مئی کے روز ضمانت دینے سے انکار کرنے کے فیصلے کو عمرخالد نے چیالنج کیاہے۔

جسٹس سدھارتھ مردیول اورجسٹس رجنیش بھٹناگر پر مشتمل ایک ڈویثرن بنچ جمعہ کے روز بحث پر سنوائی کریگی کیونکہ اسپیشل بنچ یومیہ اساس پر 23مئی2022سے سنوائی کرے گی۔ جسٹس مکتا گپتا اور جسٹس مینی پوش کارنا کی مذکورہ ڈویثرن بنچ نے جمعرات کے روز جسٹس مردیول کی نگرانی والی بنچ پر معاملے کی جزوی سنوائی کی اس سے قبل ہدایت دی تھی۔

جمعہ کے روز سنوائی کے دوران مذکورہ بنچ نے امرواتی میں کی گئی تقریر کے بعض حصوں پر اعتراض کیاتھا جس میں وزیراعظم مودی کا ذکر کیاگیاہے۔ جسٹس بھٹناگر نے استفسارکیاتھا کہ کیااس طرح کے الفاظ وزیراعظم کے لئے استعمال کئے جاسکتے ہیں؟۔اس کا سینئرایڈوکیٹ نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ان الفاظ کا استعمال اشارے کے طور پر کیاگیا ہے تاکہ ملک کی حقیقت اور عملی معاملے کو دیکھا جاسکے جو حقیقت میں چھپائے گئے ہیں۔

تاہم جسٹس بھٹناگر نے کہاکہ ”کچھ او رالفاظ کا استعمال بھی وزیراعظم کے لئے کیاجاسکتا تھا“۔جسٹس بھٹناگر نے سینئر وکیل تردیب پیاس سے یہ بھی پوچھا کہ اگر مہاتما گاندھی ایک رانی کے لئے اس طرح کے الفاظ کا کبھی استعمال کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”آپ کے موکل(عمر خالد) بارہا کہا ہے کہ وہ مہاتما گاندھی کوفالو کرتے ہیں“۔ بنچ نے یہ بھی پوچھا کہ عمر خالد کی جانب سے ”انقلاب“ او ر”کرانتی کاری“ الفاظ کا امرواتی کی تقریر میں استعمال کیاہے اسکامطلب کیاہے۔

پیاس نے ان الفاظ کے لغت کے معنی سے عدالت کو واقف کروایا۔ جسٹس مردیول نے کہاکہ ”آپ نے انقلاب او رکرانتی کاری کے الفاظ کا استعمال کیاہے۔ ہم تمام اس کا مطلب جانتے ہیں۔ آپ نے انقلاب زندہ بعد کے تاثر کااستعمال کیاہے۔ یہ آپ کیاکہنا چاہا رہے ہیں“۔

سینئر ایڈوکیٹ نے عدالت کو ایک مورخ کا حوالہ دیتے ہوئے جواب دیا کہ لفظ انقلاب کا مطلب انقلاب ہے اور انقلاب زندہ باد کا مطلب انقلاب زندہ باد ہے۔اسپیشل پبلک پراسکیوٹر (ایس ایس پی) امیت پرساد نے عدالت کوجانکاری دی کہ بحث کو پورا کرنے کے لئے پانچ سے چھ گھنٹے درکار ہیں۔