دہلی ہائی کورٹ نے دہلی حکومت کی ‘وزیر اعلیٰ گھر گھر راشن اسکیم’ کو کیا منسوخ

   

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو عام آدمی پارٹی کی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی گھر گھر راشن اسکیم کو منسوخ کر دیا۔ ہائی کورٹ نے راشن ڈیلروں کی دو عرضیوں کی اجازت دی تھی جس میں چیف منسٹر کے گھر گھر راشن اسکیم کو چیلنج کیا گیا تھا۔ قائم مقام چیف جسٹس وپن سنگھی اور جسٹس جسمیت سنگھ نے کہا کہ دہلی حکومت گھر گھر ڈلیوری کے لیے کوئی اور اسکیم لانے کے لیے آزاد ہے، لیکن وہ مرکزی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ اناج کو گھر گھر پہنچانے کے لیے استعمال نہیں کر سکتی۔10 جنوری کو ہائی کورٹ نے دہلی گورنمنٹ راشن ڈیلرس ایسوسی ایشن اور دہلی راشن ڈیلرس یونین کی طرف سے دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔