دہلی یونیورسٹی کے نئے کالج کو منموہن سنگھ کا نام دیا جائے

   

نئی دہلی :دہلی یونیورسٹی کے نئے کالج کا افتتاح وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں کرنے کی تیاری تقریباً پوری ہو چکی ہے۔ اس کالج کا نام وی ڈی ساورکر کے نام پر رکھا جانا ہے لیکن نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا کے قومی صدر ورون چودھری نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر کالج کا نام سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے نام پر رکھنے کی گزارش کی ہے۔

ورون چودھری نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کی وراثت کو احترام دینے کے لیے تعلیمی اداروں کا نام ان کے نام پر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔