دہلی :یکم جنوری سے 10 سال پرانی ڈیزل گاڑیوں کا رجسٹریشن منسوخ

   

نئی دہلی : نیشنل گرین اتھارٹی کی ہدایات کی تعمیل میں دہلی حکومت یکم جنوری 2022 کو 10 سال مکمل کرنے والی تمام ڈیزل گاڑیوں کی رجسٹریشن ختم کر دے گی۔تاہم حکومت ایسی گاڑیوں کیلئے نو آبجکشن سرٹیفکیٹ جاری کرے گی تاکہ انہیں دوسری جگہوں پر دوبارہ رجسٹر کیا جاسکے۔تاہم اس ہفتے حکومت نے کہا کہ ان ڈیزل گاڑیوں کیلئے کوئی این او سی جاری نہیں کیا جائے گا جس نے رجسٹریشن کے 15 سال یا اس سے زیادہ کا عرصہ مکمل کر لیا ہے۔نیشنل گرین اتھارٹی نے جولائی 2016 میں دہلی۔این سی آر میں 10 سال سے پرانی ڈیزل گاڑیوں اور 15 سال سے زیادہ پرانی پٹرول گاڑیوں کے رجسٹریشن اور چلانے پر پابندی لگائی تھی۔