دیا مرزا کی بزنسمین وائبھو کیساتھ دوسری شادی

   


ممبئی: سابق مس ایشیا پیسیفک اور بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے پیر کو بزنس مین وائبھو ریکھی سے شادی کرلی۔ ممبئی میں دیا کے گھر میں منعقدہ شادی تقریب میں جوڑے کی فیملیوں کے افراد اور منتخب دوستوں نے شرکت کی۔ شادی کی تقریب ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی۔ رسومات کی تکمیل کے بعد دیا اور وائبھو باہر آئے اور میڈیا کے فوٹوگرافروں کے لئے تصویریں بنائیں۔ اس دوران انہوں نے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔دیا اور وائبھو دونوں کی یہ دوسری شادی ہے۔ دیا مرزا دن بھر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی شادی سے متعلق اپ ڈیٹ کرتی رہیں۔ انھوں نے مہندی سے آراستہ اپنے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تقریب کی ایک تصویر بھی شیئر کی،دیا کی پچھلی فلم تاپسی پنو اسٹار کے ساتھ ’تھپڑ‘ تھی، جس میں وہ شیویانی نامی لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں۔