دیر آئید درست آئید : جیہ بچن

   

نئی دہلی 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ جیہ بچن نے تلنگانہ میں ویٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کے چار ملزمین کے انکاؤنٹر کو ’’دیرینہ قرض کی وصولی‘‘ سے تعبیر کیا۔ جیہ بچن نے پارلیمنٹ احاطہ میں صحیفہ نگاروں کے ایک سوال پر جواب دیا کہ ’’دیر آئید درست آئید‘‘ قرار دیا۔ جیہ بچن نے دو دن قبل اس مسئلہ پر راجیہ سبھا میں خطاب کے دوران برہمی کے ساتھ کہا تھا کہ عصمت ریزی اور قتل کے مجرمین کو ہجومی تشدد میں مار مار کر ہلاک کردیا جانا چاہئے۔