دیوالی پر دہلی میں آلودگی کی سطح”متاثرہ“ زون میں شامل

,

   

نئی دہلی۔قومی راجدھانی دہلی میں اتوار کے روز دیوالی کے دوران آلودگی کی حد ”متاثرہ“ زون میں پہنچ گلی۔ مذکورہ ہواکے معیار پر مشتمل انڈیکس(اے کیو ائی)763 نیشنل ملیریا انسٹیٹوٹ دوار کا میں تھا‘ جو سب سے زیادہ ہے‘ ائی ٹی ائی جہانگیر پوری(نارتھ دہلی) میں 407‘ سرینواس پوری(ساوتھ دہلی) میں 313رہا ہے۔

چانکیا پوری جہاں پر امریکی سفارت خانہ ہے‘ مذکورہ اے کیو ائی 189تھا اور جواہرلال نہرو اسٹیڈیم میں 8بجے رات کو اے کیو ائی 168تھا۔ کسی بھی مقام پر اے کیو ائی کی سطح100سے کم نہیں تھی۔مذکورہ تفصیلات اے کیو ائی مانیٹر کی جانب سے 9بجے رات تک کے جائزے پر مشتمل ہے۔

قبل ازیں دن میں 9بجے صبح کے وقت اے کیو ائی 313تھا۔ ہفتہ کے روز بھی ہوا کا معیار نہایت خراب کے زمرے میں شامل رہا۔این سی آر او راس کے اطراف واکناف میں پٹاخوں کے استعمال کی وجہہ سے آنے والے دنوں میں فضائی آلودگی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

دھند کی ایک موٹی پرت دہلی کی فضاء میں لٹکی ہوئی پہلے سے دیکھائی دے رہی ہے۔ حکومت دہلی کے ائیر کوالیٹی مانیٹر کے مطابق آنند وہار میں آلودگی کی سطح 515تک پہنچ گئی تھی۔ وزیر پور میں پی ایم2.5ہوگیاتھا جو چارسو کے نشان کو پار کرگیا۔

ہوا کے معیار کی جانچ کرنے والے37میں سے29اسٹیشنوں نے خراب اے کیو ائی کی جانکاری دی ہے
سال2018کی دیوالی میں اے کیو ائی 600کا نشان پارکرچکاتھاجو محفوظ حد تک بار مرتبہ آگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے کیو ائی اگر 0سے50رہا تو محفوظ مانا جائے گا‘51-100اطمینان بخش‘ 101-200اعتدال پسند‘ 201-300خراب مانا جائے گا۔

جبکہ301-400کو نہایت خرب اور 401-500کو شدید تشویش ناک زمرے میں شامل کیاجاتا ہے۔پانچ سو سے زائد ہوگیا تو ایمرجنسی کے حالات مانے جائیں گے۔

دیوالی کے پٹاخوں سے نکلنے والے دھویں اور پڑوسی ریاستوں میں فصلوں سے نکلنے والا کچرا جلانے کی وجہہ سے اٹھنے والے دھویں کے پیش نظر اکٹوبر او رنومبر کے وسط میں دہلی کی فضاء کا معیار کافی خراب ہوجاتا ہے