دیوریا میں ڈاکٹر کفیل کے خلاف مقدمہ

   

دیوریا: سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے دیوریا۔ کشی نگر سیٹ سے ایم ایل سی امیدوار ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف دیوریا صدر کوتوالی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے چہارشنبہ کو بتایا کہ 26مارچ کو مہئی سنگرام گاؤں باشندہ گیتا مشرا کی طبیعت خراب ہونے پر 108نمبر ایک ایک ایمبولنس سے انہیں ضلع ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع اسپتال پہنچ کر ڈاکٹر کفیل زبردستی ایمبولنس میں داخل ہوکر خاتون کا علاج کرنے لگے ۔ ایمبولنس ڈرائیور کا الزام ہے کہ منع کرنے کے بعد بھی ڈاکٹر کفیل نہیں مانے اور انتظامات پر ہی سوال کھڑا کرتے ہوئے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔ اس ضمن میں پولیس ڈاکٹر کفیل کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملے کی جانچ کررہی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر کفیل نے اپنے ٹوئٹ میں ویڈیو کوایڈ کرتے ہوئے لکھا تھا‘بہت دکھی ہوں کل جن کو گورکھپور ریفر کیا تھا ان کا انتقال ہوگیا۔ مشرا جی کی ماں جس 108ایمبولنس سے لائی گئی تھی اس کا آکسیجن سلنڈر خالی تھا۔ صدر اسپتال دیوریا میں نا انبو بیگ تھا نہ لیرنگو اسکوپ تھا نہ ای ٹی ٹیوب، نہ ہی ابتدائی راحت کی ادویہ۔ مشرا جی کی ماں کا بھی انتقال ہوگا۔