دیون بھارتی ممبئی کے نئےپولیس کمشنر نامزد

   

ممبئی : مہاراشٹر حکومت نے سینئر آئی پی ایس افسر دیون بھارتی کو ممبئی پولیس کا نیا کمشنر مقرر کیا ہے ۔ بھارتی اس وقت ممبئی میں اسپیشل کمشنر آف پولیس کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ 1994 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ دیون بھارتی نے ممبئی میں کئی اہم عہدوں پر کام کیا ہے ۔ جنوری 2023 میں، انہیں ممبئی کے پہلے خصوصی پولیس کمشنر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ وہ شہر میں پولیس (امن و امان) کے شعبے کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے مشترکہ پولیس کمشنروں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ اپنی خدمات کے دوران، دیون بھارتی نے مہاراشٹرا اسٹیٹ اے ٹی ایس کی قیادت بھی کی۔
جہاں انہوں نے انسداد دہشت گردی کے کئی اہم معاملات میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن مہاراشٹر حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ۔