دیوی پٹن ڈیویژن اضلاع کی ترقی کے لئے پرعزم۔ یوپی چیف منسٹر

,

   

لکھنو۔ اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے ہفتہ کے روم کہاکہ ان کی حکومت دیوی پٹن ڈیویثرن کے بھائی راچ‘ شارواستی‘ اور بالرام پور اضلاعوں کی ترقی کے لئے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔

پریس ریلیز کے بموجب مذکورہ چیف منسٹر نے جائزہ اجلاس میں کہاکہ مذکورہ اضلاعوں میں ترقی کی بہت زیادہ صلاحیت ہے اور اس کی پسماندگی کو ہٹانے کے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مذکورہ علاقے کو بدھا سرکٹ کے طور اہمیت کے حامل پر زوردیتے ہوئے ادتیہ ناتھ نے کہاکہ اس علاقے کی ترقی کے لئے ایک موثر اور کارآمد ایکشن پلان کی ضرورت ہے جو نیتی ایوگ کے چھ پیمائش پر مشتمل ہے۔

انہوں نے سودیش درشن یوجنا کے تحت بدھاسرکٹ میں انجام دئے گئے کاموں کابھی جائزہ لیاہے اور اس کو ایک اہم پراجکٹ قراردیاجو ان کے بموجب ریاست میں سیاحت کے مناظر کو دولت مند کرے گا۔

اس ڈیویثرن میں بارہ جاری پراجکٹس ہیں جس کی لاگت50کروڑ ہے‘ جس میں سے پانچ گونڈا‘ تین بالرام پور اور بالترتیب دو بھائی راچ اور شارسواستی میں جاری ہیں۔

بیان میں کہاگیاہے کہ ان تمام پراجکٹس کی لاگت1,493,20کروڑ ہے جس میں سے 964.57کروڑ کی اجرائی اب تک عمل میں ائی ہے۔

چیف منسٹر نے یہ بھیکہاکہ شارسواستی ائیرپورٹ کا کارآمد بنانے نے لئے کاموں کی تکمیل کریں۔

کویڈ سے زندگیوں کی حفاظت کے لئے موثر نگرانی نظام پر زوردیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہاکہ 10-15کم ازکم افراد کو ہر معاملے میں رابطہ میں آنے والوں سے بات کی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کے علاج کے لئے ضلع گونڈا موثر جگہ ہے‘ جس کا مکمل استعمال کیاجانا چاہئے۔

انہوں نے حیرت کا اظہار کیاکہ گونڈا میں کویڈ اسپتال کے اندر 300بیڈس ہیں اور 10مریض شریک ہیں لوگ دواخانہ میں شریک ہونے میں کوئی دلچسپی نہیں دیکھا رہے ہیں۔