دیپیکا اب رنویر کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنا نہیں چاہتیں

   

دیپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنویرسنگھ کی جوڑی نے باکس آفس پر کئی سوپر ہٹ فلمیں دیں ہیں جن میں باجی راو مستانی، گولیوں کی راس لیلا رام لیلا اور پدماوت شامل ہیں۔ ایسے میں فائنس دیپیکا رنویر کو جوڑی کو ایک بار پھر آن اسکرین دیکھنا چاہتے ہیں۔ اب جلد ہی دیپیکا شوہر رنویر کے ساتھ فلم 83 میں نظر آنے والی ہیں حالانکہ دیپیکا پدوکون ، رنویر کے ساتھ زیادہ فلمیں نہیں کرنا چاہتیں۔ خبر ہے کہ دیپیکا اب رنویر سنگھ کے ساتھ فلم کرنے سے بچنا چاہتی ہیں۔ اس وجہ سے انہوں نے لگاتار تین فلمیں چھوڑ دیں جس میں ان کے کو اسٹار ان کے شوہر رنویر بننے والے تھے۔ رپورٹس کے مطابق دیپیکا نہیں چاہتی ہیں کہ وہ اور رنویر سنگھ ایک ساتھ آن اسکرین اتنا زیادہ نظر آئیں گے لوگوں کے درمیان ان کی جوڑی کو لے کر ایکسائمٹمنٹ ہی ختم ہو جائے۔ خبر یہ بھی ہے کہ دیپیکا جلد ہی ایک فلم کا اعلان کرنے والی ہیں جس میں ان کے ساتھ رشی کپور نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ دیپیکا آج کل اپنی آنے والی فلم ’’چھپاک‘‘ کے پرموشن کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں۔ اس فلم میں وہ مالتی کے رول میں نظر آنے والی ہیں۔ یہ فلم لکشمی اگروال کی زندگی پر مبنی ہے۔