دیپیکا ریٹرن آف دا ایگزینڈر سیریز کی اگلی فلم میں

   

دیپیکا پڈوکون نے بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کی فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ سے داخلہ لیا تھا۔ اس کے بعد دیپیکا نے بالی وڈ کی ٹاپ ایکٹریس میں شامل ہونیکے بعد ہالی ووڈ میں بھی دھماکہ دار ڈبیو کیا تھا۔ انہوں نے سال 2017 میں “xxx” Return of the xander cage میں سیرینہ کے کردار میں سوپر اسٹار ون ڈیزل کے ساتھ ہالی ووڈ میں ڈبیو کیا تھا۔ اب کیا جارہا ہے کہ اس سیریز کی آنے والی اگلی فلم میں ایک بار پھر دیپیکا کو کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔ ون ڈیزل اس سیریز کی ایک سے زیادہ فلموں میں کام کرچکے ہیں اور وہ فلم کے سبھی ایکٹریس کے ساتھ افراد خاندان کی طرح باونڈنگ بنانے کے لئے مشہور رہے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں انسٹا گرام پر ایک تصویر شیر کی ہے جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک بار پھر اپنی xander cage فیملی کے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں اس تصویر کے کیپشن کے آخر میں جنیڈکیج 4 کے ساتھ ہی دیپیکا پڈوکون کے نام کا بھی ہیش ٹیگ ہے۔ اب اس سے فائنس یہی اندازہ لگا رہے ہیں کہ اس سیریز کی اگلی فلم جلد ہی دیکھنے کو ملے گی اور اس میں دیپیکا پڈوکون دکھینگی۔