دیپیکا پڈوکن کا آسکر انداز مقبول

   

لاس انجلس ۔ بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون نے وینٹی فیئر آسکر کے بعد پارٹی کے لیے اپنے نئے روپ سے کئی تصاویر شائع کی ہیں۔ اداکارہ جو ایوارڈ تقریب میں سیاہ رنگ کے کسٹم لوئس ووٹن گاؤن میں ملبوس تھیں، پارٹی کے بعد گلابی لباس میں تبدیل ہوگئیں۔ وہ آسکر فاتح فلم آرآرآر کے گانے ناٹو ناٹوکی لائیو پرفارمنس یزنٹر آسکر میں شریک ہوئی تھیں۔