دیپیکا کماری سیمی فائنلز میں داخل

   

شنگھائی: ماں بننے کے بعد اپنی پرجوش مہم کو جاری رکھتے ہوئے سابق عالمی نمبر ایک دیپیکا کماری نے کوریا کی جیون ہنیونگ کو سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ، جب کہ کمپاؤنڈ تیر اندازوں نے جمعہ کو یہاں ورلڈکپ اسٹیج ون میں ہندوستان کو چوتھا میڈل دلانے کیلئے اپنی کامیابی جاری رکھی۔ تین بارکی اولمپین رہنے والی دیپیکا جو عالمی نمبر 142 پر اترگئی ہیں اور رینکنگ راؤنڈ میں 30 ویں سیڈ کے طور پرکوالیفائی ہوئی ہیں، انہوں نے 1-3 کے خسارے پر قابو پاتے ہوئے جیون کو 6-4 ،27-28، 27-27، 29-28 ، 29-27، 28-28 سے خواتین کے ریکرو انفرادی کوارٹر فائنل میں شکست دی۔۔ ایک آٹھ کے ساتھ آغازکرنے کے بعد دیپیکا نے پہلا سیٹ 27-28 سے کھو دیا لیکن 29 سالہ کھلاڑی نے بہتری جاری رکھی ۔