دیپیکا کی فلموں کا بائیکاٹ کرنے بی جے پی لیڈر کی اپیل

,

   

٭ بی جے پی لیڈر تجندر پال سنگھ بگا نے عوام سے دیپیکا پڈکون کی فلموں کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے کیوں کہ وہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرس پر حملے کے خلاف احتجاج میں شامل ہوئیں۔ بگا نے ٹوئٹ کیا کہ اگر عوام دیپیکا کی فلموں کا ٹکڑے ٹکڑے گینگ اور افضل گینگ کو ان کی تائید و حمایت پر بائیکاٹ کرتے ہیں تو، یہ اقدام زبردست ردعمل ہوگا۔ کئی بالی ووڈ شخصیتوں نے احتجاج میں شرکت پر دیپیکا کی ستائش کی ہے۔