دیگلور میونسپل کونسل کے جدید حلقوں کے تحفظات کا اعلان

   

محفوظ حلقوں کیلئے خوشگوار ماحول میں قرعہ اندازی پر اسسٹنٹ کلکٹر سومیا شرما کا اظہار تشکر

دیگلور ۔ دیگلورمیونسپل کونسل کے انتخابات 2022 کے لئے محفوظ شدہ حلقوں کا اعلان 13/جون کو قرعہ اندازی کے بعد کیا گیاہے۔ یہ قرعہ اندازی اسسٹنٹ کلکٹر دیگلور مسز سومیا شرما چانڈک کی نگرانی میں دفتر میونسپل کونسل میں دو معصوم اسکولی بچوں کے ذریعے سے قرعہ اندازی کا اہتمام کیا گیا تھا۔اور میونسپل کونسل کے لئے جملہ تیرہ حلقے بنائے گئے ہیں۔ جس میں ہر حلقے سے دو۔ دو کونسلر ممبرس منتخب ہونیوالے ہیں۔ جبکہ وارڈ نمبر 12 سے تین کونسلرس اس طرح سے جملہ ( 27 ) کونسلرس منتخب ہونگے۔ اعلامیہ کے بموجب حلقہ نمبر ایک ( اے ) جنرل خاتون کے لیے محفوظ۔ نمبر ایک (بی) جنرل امیدوار کیلئے ہوگا۔حلقہ نمبر 2 (اے )جنرل خاتون کے لیے محفوظ اور ( بی ) جنرل امیدوار کے لئے رہے گا۔ حلقہ نمبر 3 ( اے ) شیڈول کاسٹ خاتون کے لئے محفوظ ہو گا جبکہ ( بی ) جنرل امیدوار کے لیے ہوگا۔ حلقہ نمبر 4 شیڈولڈ کاسٹ خاتون کے لئے محفوظ رہے گا جبکہ ( بی) جنرل امیدوار کے لئے رہے گا . حلقہ نمبر 5۔شیڈولڈ ٹرائب جنرل امیدوار کے لیے محفوظ۔اور ( بی ) جنرل خاتون امیدوار کے لئے محفوظ رہے گا۔ حلقہ نمبر 6۔ شیڈولڈ ٹرائب خاتون کے لیے محفوظ۔ اور ( بی )جنرل امیدوار کے لئے رہے گا. حلقہ نمبر 7( اے) شیڈولڈ کاسٹ جنرل امیدوار کیلئے ہوگا اور ( بی ) جنرل خاتون کے لیے ہی محفوظ رہے گا۔ حلقہ نمبر 8 ( اے) جنرل خاتون امیدوار کے لیے محفوظ اور( بی ) جنرل امیدوار کے لئے رہے گا۔حلقہ نمبر 9 ( اے )جنرل خاتون کے لیے محفوظ ہے جبکہ ( بی ) جنرل امیدوار کے لئے رہے گا۔حلقہ نمبر 10 جنرل خاتون کے لیے محفوظ رہے گا اور ( بی ) جنرل امیدوارکے لیے رہے گا۔حلقہ نمبر 11 ( اے۔)جنرل خاتون کے لیے محفوظ اور ( بی )جنرل امیدوار کے لئے رہے گا .حلقہ نمبر 12 سے تین کونسلر منتخب ہونگے۔ ( اے ) سے شیڈولڈ کاسٹ جرنل امیدوار کے لئے رہے گا اور ( بی )جنرل خاتون کے لئے اور ( سی ) بھی جنرل خاتون کے لئے محفوظ رہے گا۔ حلقہ نمبر 13 ( اے ) جنرل خاتون امیدوار کے لئے محفوظ رہے گا اور( بی )جنرل امیدوار کیلئے ہوگا۔ قرعہ اندازی کے موقع پر تمام ہی سیاسی پارٹیوں کے موجودہ کونسلرس اور سابقہ کونسلرس اور تمام ہی سیاسی جماعتوں کے فلور لیڈرز ،اخبار نویس موجود تھے۔انتخابی سیکشن کے مسٹر امتیاز حسین بلگرامی ،جاوید دیشمکھ اور دتتاتریہ ماراوار نے تعاون کیا۔یہ قرعہ اندازی پرامن اور خوشگوار ماحول میں انجام پائی جس کے لیے اسسٹنٹ کلکٹر اور چیف آفیسر میونسپل کونسل مسٹر گنگادھرایرلوڈ نے تمام ہی قائدین اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔