دیگلور میں ان دھاڑے رہزنی کی واردات

   

دیگلور 4 اگسٹ(سیاست ڈسٹرک نیوز)دیگلور میں دن بدن پولیس کارہزنوں،سارقوں،اْچکّوں وغیرہ پرکنٹرول کم ہی دکھائی دے رہا ہے،ایک بڑے شہر میں جیسا دن دہاڑے واقعہ رونما ہوتا ہے اسی نوعیت کاشاہ جی نگر علاقے میں واقع ڈاکٹر شیخ مجیب کے دوا خانے کے روبرو مقامی نرملابائی مشناجی چنچلوار،جو بازار سے واپس گھر لوٹ رہی تھیں کہ پیچھے سے بائیک موٹر سائیکل پر دو نوجوان آئے اور انہوں نے اس خاتون کا راستہ روک لیااور فلمی اندازمیں گلے سے سونے کا منگلستر،اور دیگر طلائی زیورات (دو۔ڈھائی تولہ پرمشتمل)زبردستی کھینچ لیئے، ابھی لوگ اس کو دیکھ ہی رہے تھے، کہ فلمی انداز میں تیز رفتاری کے ساتھ دوڑ پڑے۔ یہ واقعہ شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔ لوگوں نے ان کا تعاقب کیا لیکن وہ ہاتھ نہیں لگے۔ اس واقعے کی رپورٹ نرملا بائی نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر درج کروائیں۔جسکی تحقیقات سب انسپکٹر ٹھاکر کر رہے ہیں۔ قارئین کو یاد ہو گاکہ دو ماہ قبل بھی اسی طرح کی ایک واردات ڈاکٹر وینایک منڈے(سرجن)کے ہاسپٹل کو جانے والی موضع ناگراڑکی خاتون کا راستہ روک کر گلیسے منگل ستر جبراًکھینچ لیاگیاتھا۔