نئی دہلی: حکومت نے کہا ہے کہ ملک کی کئی ریاستوں کے مختلف گاؤں دو ریاستوں کے درمیان پھنسے ہونے کی وجہ سے بجلی سے محروم ہیں، اس لیے ان دیہاتوں میں بجلی فراہم کرنے کے لیے ایک قومی پالیسی بنائی جا رہی ہے تاکہ یہ مسئلہ آسانی حل ہوسکے ۔لوک سبھا میں بجلی کے وزیر آر کے سنگھ نے جمعرات کو مہاراشٹر کے 24 گاؤں میں بجلی کے کنکشن کی عدم دستیابی سے متعلق ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ وہاں شمسی توانائی سے بجلی فراہم کی گئی ہے لیکن اس گاؤں کے لوگ مطمئن نہیں ہیں۔ اس کے ساتھان دیہاتوں میں گرڈ سے بجلی فراہم کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ دو ریاستوں کی وجہ سے ان 24 دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی میں جو تکنیکی مسئلہ آرہا ہے ، اس کیلئے مدھیہ پردیش حکومت کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے ۔