ذہنی تناؤ کا شکار خاتون کی ٹرانسفارمر کو پکڑ کر خودکشی

   

حیدرآباد۔/27 مارچ، ( سیاست نیوز) حیات نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے ٹرانسفارمر کو پکڑ کر انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 42 سالہ امروتماں جو پدا عنبرپیٹ علاقہ کے ساکن سباریا کی بیوی تھی 26 مارچ کو ٹرانسفارمر کو پکڑ لیا جو ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی۔ پولیس حیات نگر نے بتایا کہ امروتماں کا تعلق گلبرگہ ریاست کرناٹک سے ہے اس کی شادی سال1994 میں ہوئی تھی اور اس کے چار بچے ہیں ۔ گزشتہ چند روز سے خاتون ذہنی تناؤ میں تھی۔ جس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس حیات نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔