ذی الحجہ کا چاند نظرنہیں آ یا یکم اگست کو عید الاضحی

   

نئی دہلی : امارت شرعیہ بہار ، ادارہ شرعیہ ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی حیدرآباد اور رویت ہلال کمیٹی بنگلورو سمیت مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے منگل کو ذی الحجہ کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔ رویت ہلال کمیٹیوں کے مطابق عید الاضحی ہفتہ یکم اگست کو منائی جائے گی۔ قومی دارالحکومت دہلی سمیت منگل 21 جولائی کو ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا ہے ۔ رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کے بیان کے مطابق جمعیت علمائے ہند میں بعد نماز مغرب رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ زیر صدارت مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم جمعیت علماء ہند، دفتر امارت شرعیہ ہند منعقد ہوئی۔ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، دہلی میں مطلع ابر آلود رہا، چاند نظر نہیں آیا۔