رئیل اسٹیٹ شعبہ سستا ہاوزنگ ماڈل پیش کرے: گورنر سوندرا راجن

   

حیدرآباد 23 ڈسمبر ( این ایس ایس ) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے آج رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس سے کہا کہ وہ سستے ہاوزنگ ماڈل پیش کریں تاکہ سبھی کی رسائی ممکن ہوسکے ۔ گورنر نے کہا کہ سستی ہاوزنگ ماڈل کے نتیجہ میں سماج کے پچھڑے ہوئے طبقات اپنے ذاتی گھر کا خواب پورا کرسکتے ہیں۔ گورنر کنفیڈریشن آف رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس اسوسی ایشن آف انڈیا کے پہلے کانکلیو سے بحیثیت مہمان خصوصی خطابک ر رہی تھیں۔ گورنر نے موجودہ کورونا اور وبائی امراض کے دور میں بدلتے ترجیحات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ماحولیات دوست گرین ہاوزنگ کا نظریہ پیش کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس سے توانائی کی کھپت کو کم کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے گھر تعمیر کئے جانے چاہئیں جن میں قدرتی ہوا اور روشنی کافی ہونی چاہئے اور گھروں کے مکین صحت مند زندگی گذار سکیں۔ گورنر نے رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس سے کہا کہ وہ اپنے ڈیزائین میں ایک بک روم کو بھی شامل کریں جو بنیادی ضروریات کے ساتھ ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ملک کی دوسری ریاستوں سے تیز رفتار ساتھ ترقی کرری ہے ۔