رائے بریلی میں ایک شخص کا قتل

   

رائے بریلی : اترپردیش میں رائے بریلی کے ڈیہ علاقے میں باغ میں سوتے ہوئے ایک شخص کو تیزدھار ہتھیار سے قتل کردیا گیا ۔پولیس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ ڈیہ تھانہ علاقے میں ہفتے کی رات سنجے پاسی(18) اپنے باغ میں سو رہاتھا۔اسی دوران نامعلوم لوگوں نے تیز دھار ہتھار سے اسے قتل کردیا۔اتوار کی صبح لوگوں نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ گھر والوں کی تحریر پر نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی گئی ہے ۔