رابرٹ وواڈرا کا عوامی زندگی میں’ بڑا رول ادا کرنے‘ کا اشارہ ‘ قیاس ارائیوں کا بازار گرم

,

   

ربراٹ ووڈرا سے مرکزی ایجنسیاں‘ بشمول ای ڈی ‘ مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں جانچ کررہی ہیں۔ انہو ں نے اس تحقیقات کو سیاسی انتقامی کاروائی کانتیجہ قراردیتے ہوئے مسترد کردیا

نئی دہلی۔ رابرٹ ووڈرا نے دوروز قبل کہا ہے کہ وہ ’عوام کی خدمت کے لئے ایک بڑا رول ادا کریں گے‘‘اس کے ساتھ ہی ان کے سیاست میں شمولیت اختیار کرنے کی قیاس ارئیاں تیز ہوگئی ہیں۔

ربراٹ ووڈرا سے مرکزی ایجنسیاں‘ بشمول ای ڈی ‘ مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں جانچ کررہی ہیں۔ انہو ں نے اس تحقیقات کو سیاسی انتقامی کاروائی کانتیجہ قراردیتے ہوئے مسترد کردیا۔

اپنے فیس بک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ’’ ایک دہی سے زائد مختلف حکومتوں نے میری شبہہ کو بگانے کی کوشش کی ‘ اور ملک کے بدنام رائیل اسٹیٹ میں میرے نام کا استعمال کیا۔ ملک کی عوام کو اس بات کا احساس ہوتارہا ہے کہ ان الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

لوگ میرے پاس ‘ اور میرے احترام کیا اور میرے ساتھ اظہار یگانگت کے علاوہ بہتر مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا‘‘۔

انہو ں نے ان کی بے شمار سماجی سرگرمیوں کی فہرست جاری کی او رکہاکہ’’اب دہلی او رراجستھان میں ای ڈی دفتر میں پوچھ تاچھ کے لئے طلبی کے اٹھ دورے ہوگئے ہیں‘ کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ ‘ میں نے قانون کا ہمیشہ احترام کیاہے۔ میں وہ شخص ہوں ہر واقعہ سے کچھ سیکھتاہوں‘‘۔

واڈرا نے کہاکہ ملک کے مختلف مقامات‘ بلکہ یوپی میں کام کرنے اور مہم چلانے کے ’’ سالوں‘ ‘ او ر’’مہینوں‘‘ کے دوران‘ مجھے احساس ہوا کہ یہاں کے لوگوں کے کچھ تبدیلی میں لاسکتاہوں‘ ان مقامات میں جہاں پر لوگ مجھے جانتے ہیں‘ حقیقی محبت ہے‘ لگاؤاور احترام جو میں نے حاصل کیاہے‘‘۔

بی جے پی نے فوری طور سے اس پراپناردعمل پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ کانگریس کے وزیراعظم امیدوار ہوسکتے ہیں۔ مذکورہ پارٹی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ’’لوک سبھا الیکشن کے لئے کانگریس کے وزیر اعظم امیدوار‘‘ او رربرارٹ از ریڈی کے ہیاش ٹیگ کا استعمال کیا۔

کانگریس نے واڈرا کے پوسٹ کی وکلات میں کہاکہ انہیں عوام کی خدمت کرنے کے لئے مودی یا بی جے پی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔پارٹی ترجمان پون کھیڑا نے کہاکہ ووڈرا کا این جی اوز سے قدیم رشتہ ہے۔ جب پوچھاگیا کہ واڈرا سیاسی میں سرگرم ہونے کا اشارہ کررہے ہیں تو کھیرا نے کہاکہ’’ آپ قیاس لگائیں‘‘