رات دیر گئے کاروبار پر پان شاپ مالک کو سزاء

   

حیدرآباد۔/2 ستمبر، ( سیاست نیوز) رات دیر گئے کاروباری ادارے کھلے رکھنے والوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں ایک پان شاپ کے مالک کو تین دن کی سزاء سنائی گئی ہے۔ شاہ علی بنڈہ پولیس کے مطابق کالا پتھر علاقہ میں واقع تاج پان شاپ کے مالک محمد خواجہ خان کے خلاف رات دیر گئے کاروبار کرنے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے خواجہ خاں کو تین دن کی سزا اور 500 روپئے جرمانہ عائد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے۔ شاہ علی بنڈہ پولیس نے بتایا کہ رات دیر گئے کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شاہ علی بنڈہ پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اپنے کاروباری اداروں کو بند کردیں۔ شراب کی دکانات کیلئے گیارہ بجے، پان شاپس، بارس اور کرانہ دکانات کیلئے 12 بجے، ریسٹورنٹس اور ہوٹلس کیلئے ایک بجے کا وقت مقرر ہے اور اس کے بعد کاروبار کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔ع