راجستھان۔ کانگریس کے اراکین اسمبلی نے جیسلمیر کی ہوٹل میں نماز عید ادا کی ہے۔ ویڈیو

,

   

کانگریس کے اراکین اسمبلی امین خان‘ امین کاغذی‘ حکیم علی‘ صالح محمد‘ واجد اور محمد رفیق نے ہفتہ کے روز سوریہ گڑھ ہوٹل میں عید الاضحی کی نماز ادا کی ہے۔ چیف منسٹر اشوک گہلوٹ کی حمایت کرنے والے کانگریس کے اراکین اسمبلی کو مذکورہ ہوٹل میں بند رکھا گیاہے

YouTube video

گہلوٹ کی حمایت کرنے والے کانگریس کے اراکین اسمبلی جمعہ کے روز جیسلمیر کی سوریہ گڑھ ہوٹل پہنچے۔اس سے قبل وہ جئے پور کی فیر ماؤنٹ ہوٹل میں بند تھے۔ گہلوٹ نے اراکین اسمبلی کو داخلی دباؤ سے دور کرنے کے لئے منتقل کیاجارہا ہے

۔انہوں نے کہاکہ ”کئی دنوں سے ہمارے اراکین اسمبلی یہاں (جئے پور) میں بند ہیں‘ وہ ذہنی ہراسانی کا شکار بنائے جارہے تھے۔

ہم نے سونچا کے داخلی دباؤ سے دور کرنے کے لئے منتقل کردیاجائے۔ قبل ازیں ہمارے اراکین  اسمبلی کو پیسے کا وعدہ کیاگیاتھا۔

جہاں پر اس طرح کی خریدی کا عمل ہوگاتو اس ملک کا کیاحال ہوگا“۔راجستھان اسمبلی کا اجلاس14اگست کے روزمقر رہے۔.

گہلوٹ اور ان کے سابق نائب سچن پائلٹ کے درمیان اختلافات کے بعد ریاست میں پیدا شدہ سیاسی بحران کے پیش نظر مذکورہ اراکین اسمبلی کو جئے پور کی فیر منٹ ہوٹل میں رکھا گیاتھا۔

مذکورہ کانگریس کا الزام ہے کہ بی جے پی خرید وفروخت کے ذریعہ گہلوٹ حکومت گرانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

تاہم بی جے پی نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔