راجستھان میں امتحان کی تیاری کیلئے مفت رہنمائی

   

کوٹا : راجستھان کے کوٹا کی ضلع انتظامیہ نے ضلع کے سول سروسز آئی اے ایس -آر اے ایس کے امیدواروں کو امتحان کی تیاری کے لیے مفت رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ایک اختراعی پہل شروع کی ہے ۔ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر پرتیبھا سنگھ نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ ہدف کا تعین کریں اور اس کے لیے سخت محنت کریں، کامیابی ضرور ملے گی۔ ضلع کلکٹر او پی بنکر، ایڈیشنل کلکٹر سٹی برج موہن بیروا اور ضلع انتظامیہ کے مختلف محکموں کے عہدیداروں نے طلباء کی رہنمائی کی۔ڈویژنل کمشنر نے امتحان کے امیدواروں کو کامیابی کے فارمولے بتائے ۔ انہوں نے اپنی بات یوں شروع کی، یوں ہی نہیں ملتی ہے راہی کو منزل،ایک جنون سا دل میں جگاناپڑتا ہے ۔ڈاکٹر پرتیبھا سنگھ نے کہا کہ کامیابی کے لیے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے ، نہ ہی کوئی مقررہ اصول ہے ۔