راجستھان میں ایم ایل ایز نے حلف لیا

   

جئے پور۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)راجستھان میں حالیہ منعقدہ اسمبلی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نئے ایم ایل ایز نے 15 ویں ریاستی اسمبلی میں عبوری اسپیکر گلاب چند کٹاریہ کی موجودگی میں اپنے عہدوں کا حلف لیا۔ 199 ایم ایل ایز کی گنجائش والی اسمبلی میں کٹاریہ کے بشمول 197 ایم ایل ایز نے حلف لیا جبکہ 6 مرتبہ کے کانگریس رکن اسمبلی ہیما رام چودھری حلف برداری کی تقریب میں موجود نہیں تھے۔ گورنر کیلی سنگھ کی موجودگی میں کٹاریہ نے حلف برداری کی کارروائی چلائی۔ حلف برداری کی تقریب کے آغاز پر چیف منسٹر اشوک گیہلوٹ نے سب سے پہلے حلف لیا جس کے بعد ان کے نائب سچن پائیلٹ نے حلف لیا۔ 10 ایم ایل ایز نے سنسکرت نے اور دو قائدین نے انگریزی میں حلف لیا۔ جبکہ چند ارکان اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ انہیں راجستھانی زبان میں حلف لینے کی اجازت دی جائے، لیکن عبوری اسپیکر نے ان کے اس مطالبہ کو قبول نہیں کیا اور کہا کہ دستور کے نویں شیڈول میں زبان کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس کے بعد ان ارکان اسمبلی نے ہندی میں حلف اٹھایا۔ نوکھا اسمبلی حلقہ سے منتخب ہونے والے بہاری لال بشنوئی نے سفید نقاب پہن کر اسمبلی پہنچے کیونکہ ان کا مطالبہ تھا کہ وہ راجستھانی زبان میں حلف اٹھانا چاہتے ہیں۔