سری گنگا نگر: راجستھان میں ضلع ہنومان گڑھ کے پلو تھانہ علاقے کے تحت بسراسر گاؤں میں کار اور ٹرک کے تصادم میں پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق ہفتہ کی رات تقریباً 10 بجے علاقے میں گئوشالہ کے قریب ٹرک اور کار کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر ہوگئی۔ کار میں چھ نوجوان سوار تھے جو بسراسر سے پلو آ رہے تھے ۔ حادثے میں کار کے پرخچے اڑ گئے اور پانچ نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک نوجوان کو تشویشناک حالت میں پلو کے سرکاری اسپتال سے بیکانیر ریفر کر دیا گیا ہے ۔