راجستھان کانگریس میں تازہ اختلافات گہلوٹ اور پائلٹ میں ناراضگی

   

جئے پور : راجستھان کانگریس میں پھر سے اختلافات دکھائی دے رہے ہیں۔ سابق ڈپٹی چیف منسٹر سچن پائلٹ کے میڈیا منیجر کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔ جئے پور کے اِس صحافی کے ساتھ پولیس کی کارروائی پر سچن پائلٹ ناراض ہیں۔ یہ کیس کانگریس کے ارکان اسمبلی کے فون ٹیاپ کرنے سے متعلق ہے۔ جولائی ۔ اگسٹ کے دوران راجستھان میں سیاسی بحران کے دوران جیسلمیر میں ایک ہوٹل میں مقیم منحرف ارکان اسمبلی کے فونس ٹیاپ کرنے سے متعلق الزامات کا سامنا کرنے والے پائلٹ کو چیف منسٹر گہلوٹ سے شکایت ہے۔