راجستھان: 6پولیس عہدیداروں نے مل کر ایک خاتون کی پولیس اسٹیشن میں کی عصمت ریزی

,

   

جے پور(راجستھان): جب قانون کے رکھ والے ہی قانون کو توڑنے والے بنتے ہیں تومظلوم انصاف کیلئے کہاں جائیں؟ ایک ایسا واقعہ راجستھان میں پیش آیا جہاں قانون کے محافظ نے ہی قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن ایس ایچ او سمیت دیگر پانچ پولیس عہدیداروں نے پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کی۔ ان تمام کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

اور 6جولائی کو متاثرہ خاتون کے دیور کی اسی پولیس اسٹیشن میں مشتبہ موت ہوئی ہے۔ متاثرہ خاتو ن نے جب دیکھا کہ اس کے دیور کو پولیس والے زبردست پٹائی کررہے ہیں تو اس نے انہیں بچانے کیلئے آگے آئیں۔ جس پر پولیس عہدیداروں نے اس کی اجتماعی عصمت ریزی کردی۔ متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے دیور پر زیورات کے چوری کا الزام ہے۔سردار شاہ پولیس اسٹیشن تحویل میں اسے رکھا گیا ہے۔ پوچھ تاچھ کیلئے مجھے بھی تھانہ بلوایا گیا۔ بعد ازاں پانچ چھ پولیس والوں نے مجھے ایک کمرہ میں بند کر کے مجھے بھی مارنے پیٹنے لگے۔ بعد ازاں مجھے ایک دوسرے کمرہ میں لیجایا گیا۔ جہاں مجھے اپنے کپڑے اتارنے کے لئے کہا گیا۔ اس کے بعد مجھے جسمانی خواہشات پوری کرنے کیلئے کہا گیا۔

انکار کرنے پر مجھے برقی شاک دینے کی دھمکی دی گئی۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ا س معاملہ کو بہتر تحقیقات کیلئے سی آئی ڈی کے حوالہ کیا جارہا ہے۔ متاثرہ ایس ایم ایس اسپتال میں زیر علاج ہے۔