راجندرنگر میں الیکٹریشن کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد ۔ 2 ڈسمبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ راجندرنگر میں ایک الیکٹریشن کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 38 سالہ پی گنیش جو پیشہ سے الیکٹریشن تھا، موسیٰ پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے جس کا تعلق ریاست آندھراپردیش کے سریکاکلم سے پایا جاتا ہے۔ 15 نومبر کو گنیش اپنے ساتھیوں کے ہمراہ راجندرنگر علاقہ میں کام میں مصروف تھا۔ ایک برقی پول پر کام کرنے کے دوران گنیش مشتبہ طور پر گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع