راجوری میں تلاشی آپریشن جاری

   

جموں: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے تھنہ منڈی علاقے میں فوجی گاڑی پر فائرنگ کے بعد تلاشی آپریشن کا دائرہ مزید کئی علاقوں تک وسیع کردیا گیا ہے۔ کھوجی کتوں اور ڈرون کیمروں کی مدد سے آس پاس علاقوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہے۔ راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔ فوج اور جموں وکشمیر پولیس نے جمعرات کو مزید کئی علاقوں کو سیل کرکے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی خاطر راجوری کے سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔راجوری کے ساتھ ساتھ پونچھ، ریاسی ، کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع میں بھی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھا دی گئی ہے ۔