سرینگر : کشمیر کے راجوری ضلع میں اتوار کی شام فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں کم از کم 3 شہری ہلاک اور دیگر 7 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پیرپنجال علاقہ میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہیکہ راجوری سے تقریباً 8 کیلو میٹر پر واقع ڈونگری گاؤں میں 2مسلح افراد نے 3 گھروں کو نشانہ بنایا۔ پولیس اور فوج کے سینئر عہدیدار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور سارے علاقہ کو گھیر لیا گیا۔