راجہ سنگھ نے مسجد پہنچ کر کھانے کے پیاکٹس تقسیم کی۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی برائے گوشہ محل حلقہ ٹی راجہ سنگھ نے اپنے حلقہ کی مسجد جاکر لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے درمیان کھانے پیاکٹس تقسیم کئے ہیں۔

ریاست میں 21دنوں کا لاک ڈاؤن چل رہا ہے جس کی وجہہ سے غیر منظم شعبہ کے لوگوں کو بنیادی ضرورتوں کی حصول کی جدوجہد چل رہی ہے۔

مذکورہ تلنگانہ چیف منسٹر کے سی آر نے بارہ کیلو چاؤل اور1500روپئے فی کس سفید راشن کارڈ گیرندوں کے لئے جاری کئے ہیں۔جب سے لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں آیاہے انفرادی طورپر کئی این جی اوز اور ٹرسٹوں کی جانب سے مذہبی خطوط سے بالاتر ہوکر ضرورت مندوں میں کھانے کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔

ایسے مشکل وقت میں نظریاتی طور پر شدت کے ساتھ مخالفت کرنے والے بھی غریبوں کی مدت کے لئے آگے آرہے ہیں۔ کچھ لوگ کھانے تقسیم کررہے ہیں اور دیگر راشن کا سامنا بانٹ رہے ہیں۔

ہفتہ4اپریل کے روز بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے منگل ہاٹ کی مسجد پہنچ کر مسجد کے امام او رموذن میں کھانے کے پیاکٹس کی تقسیم عمل میں لائی

YouTube video

اس کے علاوہ انہوں نے دونوں سے کہاکہ وہ ضرورت مند اصحاب کی فہرست تیار کرکے انہیں دیں تاکہ راست طور پر ایسے لوگوں تک کھانا پہنچایاجاسکے۔

مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کے لئے راجہ سنگھ مشہور ہیں۔

اس بحران کے وقت میں انہوں نے امن اور ہم آہنگی کا ایک پیغام ہندوؤں اور مسلمانوں کے لئے دیا ہے کہ وہ ایسے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔