راجہ سنگھ کا ٹوئیٹ حذف

   

حیدرآباد: بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کا 3 سال پرانا ٹوئیٹ حذف کردیا گیا ہے کیونکہ اس میں نفرت بھری باتیں لکھی گئی تھیں۔ ٹوئٹر نے 42سالہ ایم ایل اے کا 12 ستمبر 2017 کا ٹوئیٹ حذف ضرور کیا لیکن کوئی دیگر کارروائی سے گریز کیا ہے۔ اس سے قبل فیس بُک نے راجہ سنگھ کا اکاؤنٹ اسی سبب بند کردیا تھا۔ٹوئیٹ کا تعلق روہنگیا مسلمانوں سے ہے جن کے خلاف راجہ سنگھ نے شدید نفرت کا اظہار کیا تھا۔