مظاہرین پر مقدمات واپس لئے جائیں: شیخ عبداللہ سہیل
حیدرآباد ۔25۔اگست (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے بی جے پی کے معطل شدہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی کا خیرمقدم کیا ہے ۔ پردیش کانگریس کمیٹی میناریٹیز ڈپارٹمنٹ کے صدرنشین شیخ عبداللہ سہیل نے کہا کہ جس دن راجہ سنگھ کا متنازعہ ویڈیو وائرل ہوا تھا ، اسی دن اسے پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جانا چاہئے تھا۔ حیدرآباد پولیس نے بروقت کارروائی نہیں کی اور تلنگانہ میں ہزاروں نوجوانوں کے احتجاج کے بعد راجہ سنگھ کی گرفتاری عمل میں آئی۔ پولیس کی جانب سے مروجہ قانونی طریقہ کار میں کوتاہی کے سبب راجہ سنگھ کو ضمانت مل گئی تھی ۔ عوامی احتجاج کے بعد آخرکار پولیس پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی پر مجبور ہوئی ہے۔ شیخ عبداللہ سہیل نے کہا کہ احتجاج کے دوران سینکڑوں نوجوانوں کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کئے ہیں، جنہیں فوری واپس لیا جائے ۔ پولیس کی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو احتجاجیوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کیلئے پولیس کو ہدایت دینی چاہئے ۔ ر